معروف فنکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
عبوری وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جمال شاہ نے سیکرٹری فرینہ مظہر اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔
وفاقی سیکرٹری کی جانب سے وفاقی وزیر کو تعارفی بریفنگ دی گئی اور انہیں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے ورکنگ میکانزم سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لئے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس پورٹ فولیو کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔