صوبائی دارالحکومت پشاور کی تاریخ و ثقافت اُور یہاں کے رہن سہن میں لکڑی کے ڈھانچے سے بنی چارپائیوں کا ایک عرصے تک استعمال ہوتا رہا اُور یہ اب بھی قدیمی شہر کے حصوں بالخصوص دیہی علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ رنگ برنگے اُور پھولوں سے منقش یہ چارپائیاں جو کبھی ہر گھر، بیٹھک، ڈھیدی اُور حجرے کا حصہ ہوتی تھی لیکن اب اس کی جگہ لوہے کے بنی ہوئی چارپائیوں، کرسیوں، بیڈز، صوفہ کم بیڈ اُور عرب ممالک سے آئی فرشی سہولیات نے لے لی ہیں۔
(تصویر بشکریہ ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان)