پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پہلے وارم اَپ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر امام الحق 10 گیندوں پر محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم 36 اور وکٹ کیپر محمد رضوان 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف کنڈیشز سے ہم آہنگ ہوکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کریں۔
انجری سے واپس آنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن کو میچ میں کروایا گیا ہے انکی جگہ ٹام لیتھم قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم، جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔