پی ایف ایف کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو طلب

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو طلب کرلیا گیا۔

اجلاس میں فیفا اور اے ایف سی کی تجویز کردہ آئینی ترامیم پر ووٹنگ ہوگی۔

کانگریس اجلاس فیفا کی جانب سے پی ایف ایف کی معطلی کے بعد بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ فیفا نے پاکستان کی معطلی کا خاتمہ آئینی ترمیم کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

اس سے قبل کانگریس اراکین نے پچھلے اجلاس میں مجموعی ترامیم کو مسترد کردیا تھا۔