نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان ٹام لیتھم ہاتھ میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

ٹام لیتھم کو پریکٹس کے دوران چوٹ لگی جس کی وجہ سے وہ کم از کم ایک ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں بھی کپتانی کریں گے۔

نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم کی جگہ ہنری نکولس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جبکہ رائس ماریو کو بطور بیٹنگ کور ٹیم میں جگہ دی گئی ہے، جو ڈیبیو کریں گے۔