نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ مڈل آرڈر میں نئے کھلاڑیوں کی موجودگی اور چیلنجنگ کنڈیشنز کی وجہ سے ٹیم کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری اننگز کے آغاز میں ٹیم نے اچھے ارادے کے ساتھ کھیلنا شروع کیا، لیکن آخری تین سے چار اوورز میں صورتحال بدل گئی۔
وکٹ کا آغاز میں بیٹنگ کے لیے سازگار نہ ہونا اور چیپمین کی شاندار کارکردگی بھی شکست کی وجوہات میں شامل تھیں۔
رضوان نے ٹیم کی مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کو 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بابراعظم اور سلمان آغا نے اچھی کارکردگی دکھائی۔