چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرلیا

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہمیں یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے اور ہم کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔