سیمی فائنل کی دوڑ: افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دے دیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 3 رنز پر گری۔

اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم زادران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

عظمت اللہ عمر زئی67 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین نے 3، جانسن اور زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ میچ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

واضح رہے کہ اگر افغانستان کی ٹیم آج کا میچ ہاری تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

 آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے۔افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔