عمر گل کی گھر کے باہر سے اولے ہٹانے کی ویڈیو وائرل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اچانک ہونے والی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں، گھروں اور املاک کو خاصا نقصان پہنچا۔ سابق کرکٹر عمر گل کا گھر بھی اس قدرتی آفت کی زد میں آ گیا۔

عمر گل نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کی ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر کے صحن اور چھتوں پر بڑے بڑے اولے جمع ہو گئے ہیں۔ گھر کے باہر درختوں کے پتے جھڑ چکے تھے اور وہ خود اولے ہٹاتے دکھائی دیے۔

انہوں نے ویڈیو کیپشن میں لکھا:"زندگی میں ایسا موسم پہلے کبھی نہیں دیکھا، بہت خوفناک تجربہ تھا۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔ آمین۔"

سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ژالہ باری کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جہاں لوگوں کو گاڑیوں، کھڑکیوں اور دیگر املاک کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Umar Gul (@umargulofficial)