پی ایس ایل میں پہلی بار بھائی بھائی کی تاریخی کشمکش

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک یادگار لمحے میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں دو سگے بھائینسیم شاہ اور عبید شاہ — ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے۔

میچ کے آخری لمحات میں، ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن ہدف کے تعاقب میں ڈگمگا چکی تھی، اور 9 وکٹیں گرنے کے بعد عبید شاہ وکٹ پر آئے۔ ان کے سامنے بولنگ کر رہے تھے ان کے سگے بھائی، نسیم شاہ۔

کمنٹیٹرز نے اس موقع کو خوب انجوائے کیا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ "نسیم شاہ نے اپنے بھائی کو گیند کروانے سے پہلے اشارے بھی کیے۔"

عبید شاہ نے اپنے بھائی کی دو گیندوں کا سامنا کیا— ایک گیند ان کے پیٹ پر لگی اور دوسری پر انہوں نے دفاعی شاٹ کھیلا۔ ویڈیو میں نسیم شاہ کو گیند سے پہلے اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔