پاکستان کرکٹ بورڈ نے گریڈ ٹو کے ٹورنامنٹ میں کھیل کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر کنگز مین ٹیم کے کپتان حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، وہ امپائرز کے فیصلے پر ناراض رہے اور میچ ریفری کے ساتھ بھی غیر مناسب رویہ اپنایا۔
امپائرز نے اس معاملے کی رپورٹ کی، جس کے بعد میچ ریفری نے انہیں اور ٹیم کے مینیجر کو بلایا۔
آفیشل میٹنگ میں بھی ان کے نامناسب رویے کی وجہ سے سخت کارروائی کی گئی اور جرمانہ عائد کیا گیا۔