ہر نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں، قومی ٹیم میں تسلسل سے موقع ملنا چاہیے: حسین طلعت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مڈل آرڈر بیٹر حسین طلعت نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کے لیے تیار ہیں، تاہم عموماً 3 یا 4 نمبر پر کھیلتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین طلعت کا کہنا تھا کہ:“پشاور زلمی کے اب تک میچز کچھ خاص نہیں رہے، مگر ٹورنامنٹ کا آغاز ہے، وقت کے ساتھ ٹیم فارم میں آ جائے گی۔”

انہوں نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ 2018 میں قومی ٹیم میں منتخب ہوئے تو کئی باتوں کا علم نہیں تھا، لیکن اگر دوبارہ موقع ملا تو چاہتے ہیں کہ تسلسل کے ساتھ چانس دیا جائے۔

طلعت نے بتایا کہ انہوں نے ڈپارٹمنٹ کپ اور چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار پرفارمنس دی، اور پی سی بی کے 150 کھلاڑیوں پر مشتمل چیمپیئنز کپ پول میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملے۔