پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا چوتھا مقابلہ آج راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 پوائنٹس ہیں، جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹس کے ساتھ نیچے موجود ہے۔