پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 217 رنز کا ہدف دیدیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 217 رنز کا ہدف دیا۔

یہ میچ کراچی میں کھیلا گیا، جہاں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے، جس میں کپتان سعود شکیل کے 59 اور فن ایلن کے 53 رنز شامل تھے۔