پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے ہرایا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔

کراچی میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 216 رنز بنائے۔

سعود شکیل اور فن ایلن کی 88 رنز کی شراکت، حسن نواز کے 41 اور کوشال مینڈس کے 35 رنز نے ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔

جواب میں پشاور زلمی 136 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جبکہ ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔