لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری پی ایس ایل 10 میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ایلکس کیری آسٹریلیا میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ انہیں جزوی طور پر جنوبی افریقا کے راسی وین ڈر ڈیوسن کی جگہ منتخب کیا گیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ راسی وین ڈر ڈیوسن جلد ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے، تاہم ایلکس کیری کے متبادل غیر ملکی کھلاڑی کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔