کولن منرو نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی اور 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

کولن منرو نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 59 رنز بنا کر اس فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
فوٹو: جیو سوپر اسکرین شاٹ