انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بھارت کے بیٹر شریاس ائیر کو ان کی شاندار کارکردگی کے باعث مردوں کے پلیئر آف دی منتھ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ شریاس نے مارچ کے دوران چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 میچز میں 243 رنز اسکور کیے، جو ٹورنامنٹ میں کسی بھی بھارتی بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ ہیں۔
یہ دوسری مرتبہ ہے کہ شریاس ائیر کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
دوسری جانب خواتین کرکٹ میں، آسٹریلیا کی جارجیا وول کو ویمنز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایوارڈز کا اعلان کیا۔