آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کو بھارت کے خلاف ڈو اور ڈائی (کرو یا مرو) کا میچ کھیلنا ہو گا۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو جب پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی تو اسے جیت سے کم کچھ نہیں چاہیے۔ اب اگر ٹیم ایک میچ بھی ہارتی ہے تو اس کا سیمی فائنل تک کا راستہ تقریباً بند ہو جائے گا۔
بھارت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ ہارنے کے بعد میزبان پاکستان کو باہر ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف عبرتناک شکست نے اس کا کھیل خراب کر دیا۔ بھارتی ٹیم کے خلاف کھیلا جانے والا میچ کرو یا مرو کی صورتحال بن گیا ہے۔ اتوار کو جب پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی تو اسے جیت سے کم کچھ نہیں چاہیے۔ اب اگر ٹیم ایک میچ بھی ہارتی ہے تو اس کا سیمی فائنل تک کا راستہ تقریباً بند ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز مضبوط جیت کے ساتھ کیا جبکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ شروع ہو گئی ہے اور پاکستانی ٹیم کو پہلی شکست کے بعد باہر ہونے کا خطرہ ہے۔ گروپ اے کی چاروں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔ اگر میزان پاکستان اپنے بقیہ میچوں میں سے ایک بھی جیت جاتا ہے تو اس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں زندہ رہیں گی۔
پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے براہ راست باہر ہو سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد اگر بھارت اسے شکست دیتا ہے تو ان کی تمام امیدیں بنگلہ دیش کے خلاف میچ پر ٹکی ہوں گی۔ اگر وہ یہاں بھی ہار گیا تو پاکستان فوراً ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئےپہلے میچ میں شکست کے بعد اب اپنے بقیہ دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔ ٹیم بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر اپنے طور پر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ بھارت نے 23 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے اور پاکستان کو 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ہار جاتی ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف جیت جاتی ہے تو معاملہ نیٹ رن ریٹ پر چلا جائے گا۔