لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے موقع پر شائقین کیلئے مفت افطار کا انتظام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق 5 مارچ کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ دیکھنے والے شائقین کو اسٹیڈیم میں فری افطار باکس دیا جائے گا۔
افطار باکس میں کجھور، جوس اور منی پیزا شامل ہوگا، جسے حاصل کرنے کے لیے شائقین کو اپنا میچ کا ٹکٹ دکھانا ہوگا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے فوڈ اسٹالز پر کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی دستیاب ہوں گی، جبکہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا اور افطار شام 6 بجکر 5 منٹ پر ہوگا۔