دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتانوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کو سونپی گئی ہے۔

اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو بھی نیوزی لینڈ کے دورے میں عہدے پر برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں، جس میں کپتان کی تبدیلی بھی شامل ہے۔ اس سے قبل زمبابوے کے دورے پر سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کی تھی۔