دورہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان، شاہین اور حارث ٹیموں سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا، جہاں بڑے کھلاڑیوں کی شمولیت اور اخراج نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے مطابق محمد رضوان کو بدستور ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سلمان علی آغا کے سپرد کردی گئی ہے، جن کے نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

یہ تبدیلیاں مستقبل کے اہم ایونٹس خصوصاً ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو ذہن میں رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان کے ساتھ بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ شامل ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، عباس آفریدی اور عثمان خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

فخر زمان اور صائم ایوب کو میڈیکل ایڈوائس پر دونوں فارمیٹس سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔