چیمپئنز ٹرافی،بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف دیدیا

چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237رنز کاہدف دیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 236رنز بنائے،نجم الحسین شانتو 44رنز بنا کر نمایاں رہے،ذاکر علی 45اور رشاد حسین نے 26 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ پاکستان کے لئے بھی اہم ہے، اس میچ میں اگر بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو پھر پاکستان کے سیمی کھیلنے کے چانسز موجود رہیں گے۔

دوسری صور ت میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوجائیگا۔