دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کا خلاصہ:
ڈیرل مچل: 63 رنز
راچن رویندرا: 37 رنز
گلین فلپس: 34 رنز
ویل ینگ: 15 رنز
بھارت کے کامیاب باؤلرز:
کلدیپ یادیو: 2 وکٹیں
یارون چکرورتی: 2 وکٹیں
رویندرا جدیجا: 1 وکٹ
ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔
چیمپئنز ٹرافی فائنل پر اربوں روپے کا جوا، بھارت میں کئی سٹے باز گرفتار!