چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے اہم بولر کو فائنل سے قبل انجری

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہنری کو انجری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں لینے والے ہنری کی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹ ہنری کی فائنل میں شرکت کے بارے میں اب تک کوئی واضح معلومات نہیں مل سکیں۔ ہنری نے چیمپئنز ٹرافی میں 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں اور 2 مارچ کو بھارت کے خلاف 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ہنری نے جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں انجری کے باوجود 2 اوورز کیے، لیکن اس کے بعد وہ تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہم ہنری کو فائنل کے لیے پوری کوشش فراہم کریں گے اور امید ہے کہ وہ صحت یاب ہو جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔