چیمپئنز ٹرافی فائنل تقسیم انعامات: اسٹیج پر پی سی بی کا کوئی افسر دکھائی نہیں دیا

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں تقریب تقسیم انعامات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا گیا لیکن اسٹیج پر پی سی بی کا کوئی افسر دکھائی نہیں دیا۔ میزبان ملک کی اسٹیج پر نمائندگی دکھائی نہیں دی ۔ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اور بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی اسٹیج پر موجود تھے۔ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان تھا۔