ایشین گیمز، گالف میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن پرفارمنس

ایشین گیمز گالف میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن پرفارمنس سامنے آئی ہے، 2راونڈز کے مقابلوں کے بعد پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی کٹ آف میں نہ آسکا۔

پہلے روز پار اسکور کرنے والے سلمان جہانگیر نے دوسرے روز 2 اوور پار کھیلا۔

قاسم خان نے دوسرے روز 5 اوور کھیلا، مجموعی طور پر 6 اوور پار اسکور رہا جبکہ عمر خالد کا 2 راونڈز کے بعد اسکور 12 اوور پار رہا۔

مینز گالف میں پاکستان کے تینون کھلاڑی کٹ آف مس کرکے میڈل کی دوڑ سے آوٹ ہوگئے۔

ویمنز میں پارکھا اعجاز نے دوسرے روز 5، رمشا اعجاز نے 8 اوور پار کھیلا، یوں پاکستان کی دونوں پلیئرز کٹ آوٹ میں نہ آسکیں۔