آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والا ہے، ان دنوں ٹیمیں اپنے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں، شائقین کرکٹ میدان میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے پوسٹر اٹھائے انہیں سپورٹ کرنے آتے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان نے اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلا جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 346 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود ہوں گے، بھارت میں بھی قومی کرکٹرز کی فین فالوئنگ بہت زیادہ ہے اور شائقین بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان سمیت دیگر کو پسند کرتے ہیں۔
ایسے میں ایک بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی لڑکی قومی کرکٹر افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی لڑکی دبئی میں مقیم ہے اور اس کا تعلق ریاست پنجاب سے ہے اور انہوں نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد سے شادی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں لڑکی کو افتخار احمد کا پوسٹر تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
جب ان سے پاکستانی کرکٹر سے شادی سے متعلق پوچھا گیا تو لڑکی نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے افتخار احمد کا نام لیا۔
لڑکی نے یہ بھی کہا کہ وہ دنیا کے لیے چاچا ہیں لیکن میرے لیے وہ میری محبت ہیں۔