ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں مچل اسٹارک نے نیدرلینڈز کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔
بھارت میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ 23 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔
اسٹیو اسمتھ 55 اور کیمرون گرین 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک، باس ڈی لیڈے اور وین ڈیر مروے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیدرلینڈز کی ٹیم 167 کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے اور ابتدائی 4 وکٹیں 15 رنز پر گر گئی ہیں۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی اور نیدرلینڈز کے ابتدائی تین بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
مچل اسٹارک نے اوپنر میکس او ڈوڈ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، ویزلی بیریسی کو بھی اسٹارک نے بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ دکھائی۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر کا تیسرا شکار باس ڈی لیڈے بنے۔
مچل اسٹارک نے تین اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل مارش نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔