ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے حیدرآباد میں موجود قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سکواڈ کو جوائن کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لیں گے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی اسکواڈ جوائن کرسکتے ہیں۔

قومی ٹیم آج سہ پہر 2 سے 5 بجے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی، جس میں کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈلرز میں حصہ لیں گے۔

قبل ازیں جمعے کو نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے وارم اَپ میچ میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔