سابق بنگلہ دیشی کرکٹر محراب حسین کینیڈا میں مجرم پکڑنے لگے۔
سابق بنگلہ دیشی کرکٹر محراب حسین جونیئر نیاگرا ریجنل پولیس، کینیڈا میں شامل ہوئے ہیں، وہ اپنے نئے کردار سے بھی مطمئن اور خوش ہیں۔
کینیڈین پولیس میں شمولیت سے متعلق انھوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اچانک ہوگیا، میں نے اس بابت زیادہ لوگوں کو نہیں بتایا تھا، ابتدا میں کرکٹ کے بعد کمنٹری میں جانے کا سوچ رہا تھا لیکن پھر والد بننے کے بعد میں نے بچوں کے بہتر مسقتبل کی خاطر یہ کیا، میں اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔