جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے پتہ چل جاتا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کا رخ تبدیل ہوچکا ہے، ہم سیاست ذاتی مفادات کے لیے نہیں، ریاست کے لیے کررہےہیں۔
جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بلوچستان میں جے یوآئی کا اپنا ووٹ بینک ہے، ہر دور میں بلوچستان میں الیکٹیبلز سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست انتخابات میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بلوچستان کی سیاست سے ہوا کےرخ کا تعین ہوجاتا ہے، بلوچستان سے پتہ چل جاتا ہے کہ اگلی حکومت کس کی ہوگی، بلوچستان کی جماعتیں کسی کے اشارے پر پارٹیاں تبدیل کرتی ہیں۔