مسلم لیگ (نواز) کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم موجودہ حالات میں سیاست کا رخ تبدیل ہوچکا ہے، ہم سیاست ذاتی مفادات کے لیے نہیں، ریاست کے لیے کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب کے پاس روٹی نہیں، بجلی کا بل دینے کے لیے پیسے نہیں، اپنی ذاتیات کو پیچھے چھوڑ کر ملکی بہتری کے لیے فیصلے کررہے ہیں، معیشت کو درست سمت پر ڈالنے کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔