امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت آئی ایم ایف اور سابقہ حکومتوں کی پالیسوں پر کاربند ہے، عوام کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ حالات کے ذمہ دار سابق حکمران قوم کے سامنے ایک دفعہ پھر اپنے آپ کو مسیحا بنا کر پیش کررہے ہیں، عوام ان سے ہوشیار رہے، ملک پر برسہابرس سے مسلط حکمران طبقات آئندہ بھی اقتدار میں آئے تو بہتری نہیں آئے گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ قوم اہل اور ایماندارقیادت آگے لائے، جماعت اسلامی کی صورت میں اس کے پاس بہترین آپشن موجود ہے، جماعت اسلامی صاف اور غیرجانبدار الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے، انتخابات میں سب کو یکساں مواقع دیے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ سراج الحق نے کہا کہ الیکشن میں عوام ظالم حکمرانوں کوووٹ نہ دے کر آئندہ نسلوں کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلائیں۔ سابقہ حکمرانوں نے خود کو بچا کر ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچا دیا، یہ اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگیں۔ ملک کو موجودہ نہج پر پہنچانے میں دوحکمران خاندانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔