ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو کراچی ڈویژن میں انتخابی عملے کی کمی کاسامناہے،الیکشن کمیشن کو انتخابی ڈیوٹی کے لیے صوبائی محکموں کے ملازمین کا مکمل ڈیٹا تاحال نہیں دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کراچی ڈویژن میں 13 ہزار انتخابی عملے کی کمی کا سامنا ہے،انتخابی عملے کی عدم دستیابی پر الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت حکام سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد سندھ حکومت نے محکمہ بلدیات،محکمہ تعلیم سمیت دیگر کو احکامات جاری کردئیے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد سے الیکشن کمیشن کے عملے نے تیاری کے سلسلے میں اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔