عام انتخابات کیلئے تقریباً 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ : تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریباً 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، عام انتخابات کے لئے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے، سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن انتخابات کے لئے 25 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹل فاؤنڈیشن 40 فیصد، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان 35 فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے گی، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پرنٹنگ کارپوریشنز کے اندر اور باہر فوج کی نفری تعینات کرنے کا بھی امکان ہے، پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز کی ڈی آر اوز اور آر اوز کو ترسیل سخت سکیورٹی میں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔