ن لیگ کی انتخابات کیلئے تیاریاں تیز، امیدواروں کیلئے کوآرڈی نیٹر مقرر

مسلم لیگ نواز نے عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دیں، عام انتخابات کے لیے امیدوار فائنل کرنے کے لیے تمام ڈویژن لیول پر کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیئے۔

چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار نے کوآرڈی نیٹرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، امیدواروں کے چناؤ کا عمل ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مسلم لیگ نواز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے چناؤ میں پارٹی کے ونگز کی مشاورت بھی شامل ہو گی۔