الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو مالی گوشوارے جمع کرانے سے متعلق یاددہانی کرا دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی مالی گوشواروں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرائیں۔
سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 16 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔