پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما میر اعجاز جکھرانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نواز شریف کو دیے گئے پروٹوکول کا نوٹس لے۔
جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو میں میر اعجاز جکھرانی نے کہا کہ سردار غلام علی کٹو نے بھائیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ (نواز) کے درمیان معاہدہ عارضی ہے۔
اعجاز جکھرانی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگی قائد نواز شریف کو دیے گئے پروٹوکول کا نوٹس لے۔