عام انتخابات، الیکشن کمیشن کا مزید 25ارب روپے فنڈز مانگنے کا فیصلہ 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومت سے  مزید 25ارب روپے فنڈز مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے 25ارب روپے کی فراہمی کیلئے خط لکھا جائیگا۔

 فنڈز کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھا جائے گا،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق فنڈز بیلٹ پیپرکی چھپائی سمیت دیگرانتخابی امور پر خرچ کیے جائیں گے۔

 آئندہ عام انتخابات کیلئے مرحلہ وار مزید فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ وزارت خزانہ عام انتخاب کیلئے پہلے بھی الیکشن کمیشن کوفنڈزجاری کرچکی ہے۔