متحدہ قومی موومنٹ کی آج اُنتیس نومبر مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم آئینی ترامیم کا چارٹر ن لیگ وفد کے سامنے رکھے گی۔
ایم کیو ایم مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترمیم کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ن لیگ پر زور دے گی۔
سندھ میں سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت دیگر پارٹیوں سے ہونے والی مشاورت پر بھی گفتگو ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے مقامی قیادت پر مبنی کمیٹی کی ملاقاتوں میں مشاورت کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔
ملاقات میں دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد، مشترکہ جلسوں اور انتخابی مہم پر بھی بات ہوگی۔