عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دے دی

الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دے دی، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کل ہوگی، 8 فروری 2024 عام انتخابات کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دے دی، حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت جمعرات کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر دائر ایک ہزار 324 اعتراضات نمٹائے، نئے حلقے نئی مردم شماری کے تحت بنائے گئے ہیں، جن میں قومی اسمبلی کے 266، پنجاب 297، سندھ 130، خیبرپختونخوا 115 اوربلوچستان کے 51 حلقے شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی انتخابات 2024 کے لیے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، حلقہ بندیوں کی منظوری کے بعد حتمی انتخابی فہرستوں کی چھپائی، انتخابی مواد کی خریداری سمیت دیگرضروری انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی اور ٹریننگ کا عمل جاری ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ،ریٹرننگ افسران اورپولنگ عملے کی تربیت کے لیے بھی جامع پلان ہے۔

الیکشن کمیشن نے قیام امن کے لیے وزارت داخلہ کومسلح افواج کی تعیناتی کے لیے خط ارسال کیا ہے۔