اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے: لاہور ہائی کورٹ بار

لاہور ہائی کورٹ بار میں اُوورسیز پاکستانیوں سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام مسلم لیگ نواز لائرز ونگ کے سینئر نائب صدر چودھری نصیر کمبوہ کی جانب سے کیا گیا، تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین انجینئر مقصود علی کمبوہ نے شرکت کی، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار صباحت رضوی سمیت دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوئے۔

انجینئر مقصود علی کمبوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں، ہم امریکہ میں رہ کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار صباحت رضوی نے کہا کہ اُوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، انجینئر مقصود جیسی شخصیات کی ملک کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مسلم لیگ نواز لائرز ونگ کے سینئر نائب صدر چودھری نصیر کمبوہ سمیت دیگر شرکاء نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔