xالیکشن کمیشن آف پاکستان نے حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست شائع کردی، ملک بھر میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے، جبکہ کل نشستوں کی تعداد 326 ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستیں ہوں گی۔
پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں، سندھ سے 14، خیبرپختونخوا سے 10 اور بلوچستان سے خواتین کی 4 مخصوص نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی۔
سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی۔
بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی۔