اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہ رنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
بیرسٹر گوہر خان کے پارٹی چیئرمین کے طور پر تجویز کنندہ احمد اویس ہیں جب کہ رؤف حسن تائید کنندہ ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر سردار مصروف خان نے بیرسٹر گوہر کے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جو کہ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔ انکا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور امریکہ کے واشنگٹن سول آف لاء سے ایل ایل ایم کیا۔
بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے ہیں اور تاحیات رہیں گے۔