انتخابات کیلئے نگران حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے، الیکشن کمیشن کو مالی، انتظامی سہولت اور سیکورٹی کی فراہم کی جائے گی: مرتضی سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے نگران حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے، الیکشن کمیشن کو مالی، انتظامی سہولت اور سیکورٹی کی فراہمی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات و پارلیمانی امورنے کہاکہ  کچھ لوگ افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں  ان پر کان نی دھریں، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے،ملک میں انتخابات کے لئے حالات نارمل ہیں، تمام جماعتوں کو الیکشن مہم کے لئے 54 دن ملیں گے۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی خواہشات پر لیول پلینگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ جس حالت میں ملک ملا ہے اس سے بہتر حالت میں آئندہ منتخب حکومت کو دے کر جائیں۔ انھوں نے کہا کہ آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، اگر کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو انہیں شکایت کرنے کا حق حاصل ہے، عدالتیں بھی کھلی ہیں، میڈیا بھی آزاد ہے اور قانونی راستے بھی موجود ہیں۔