ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن کا بروقت انعقاد ہے،شہبازشریف

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن کا بروقت انعقاد ہے۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں ختم ہونی چاہئیں۔ مزید کہا کہ نواز شریف کیخلاف ہر سازش کو کچل دوں گا، جو نوازشریف کہیں گے وہی کروں گا۔ جہاں سے وہ ٹکٹ دیں گے وہیں سے الیکشن لڑوں گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن آج لاہور شہر کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد کے انٹرویوز  کرے گی۔ خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں قائم بورڈ اپنی سفارشات پارلیمانی بورڈ کو دے گا مسلم لیگ ن کے نصیر آباد آفس میں انٹرویو لیے جارہے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے، پارلیمانی بورڈ کے سینئرارکان کا کہنا ہے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے مخلص لیکن جیتنے والے کارکنوں کوترجیح دی جائیگی۔