17 ارب روپے درکار ہیں : معقول جواز کے بغیر تعطل کیوں؟ عام انتخابات کے لیے رقم جاری کرنے میں وزارت خزانہ ناکام، سیکرٹری طلب : نگراں وزیراعظم کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پرسیکرٹری خزانہ کو آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم وزارت خزانہ کی جانب سے رقم جاری کرنے میں ناکامی پر اٹھایا گیا ہے۔

مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن وزارت خزانہ نے تاحال 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے، الیکشن کمیشن کوفوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں اور بارہا رجوع کے باوجود ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

چیف الیکشن کمیشن کمشنر نے صورتحال سے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بھی آگاہ کرنے کے لیے انہیں خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔