پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو پیپلزپارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم پر تجاویز دیں جبکہ بلاول نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوئیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز دیں۔
بلاول بھٹو کو 27 دسمبر کو ہونے والے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئیں۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا ، سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، قادر پٹیل اور مکیش کمار چاولہ موجود تھے۔