الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے، اس پر کوئی دوسری رائے نہیں' وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی  نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہیں، اس پر کوئی دوسری رائے نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا  کہ  خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں امن و امان کے مسائل ہیں، ملک میں اس سے زیادہ خراب صورتِ حال رہی ہے الیکشن ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اس سے پہلے سردی کی بات کرتے تھے، دسمبر میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے قریب خود کو مظلوم ثابت کرنا ہر سیاسی جماعت کی مجبوری بن جاتی ہے، ن لیگ شکایت کرتی ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی شکایت کرتی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، اگر کوئی جائز شکایت ہے تو میڈیا، عدالت اور الیکشن کمیشن فورمز ہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بنیادیں تب تک ٹھیک نہیں ہوں گی، جب تک مسائل حل نہیں ہوں گے، معیشت ایک دن میں خراب نہیں ہوئی ٹھیک بھی ایک دن میں نہیں ہو گی۔ 

انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد کی بریفنگ دیکھ لیں معاملات تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، نجکاری فہرست وہی ہے جو گزشتہ حکومت ہمیں دے کر گئی ہے۔

 ملک میں اچھی چیزیں بھی ہو رہی ہیں اوور بلنگ کی رپورٹ نیپرا نے دی ہے، اوور بلنگ کی رپورٹ نیپرا نے دی تو اس کا مطلب ہے کہ ادارہ کام کر رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اطلاعات سندھ سے ملاقات ہو گی تو ان سے پوچھوں گا کس نے سرکاری گاڑی واپس نہیں کی، جس طرح لوگوں کا س حال ہے، وزراء اور سرکاری اہلکاروں کو خیال کرنا چاہیے۔